گھر میں چوری کی واردات کا ڈراپ سین ،بھانجا ہی چور نکلا
78 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مسروقہ 17 تولہ طلائی زیورات برآمد
راولپنڈی(این این آئی) تھانہ ویسٹریج پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چند روز قبل گھر میں چوری کی واردات کا ڈراپ سین کردیا،بھانجا ہی چور نکلا، زیر حراست شخص سے 78 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مسروقہ 17 تولہ طلائی زیورات برآمد ہوئے ، زیر حراست شخص کا اپنے ماموں کے گھر آنا جانا تھا،جسے طلائی زیورات کے متعلق پتہ تھا، زیر حراست شخص نے گھر والوں کی غیر موجودگی میں طلائی زیورات چرا لیے ۔