ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے کا راولپنڈی کا دورہ ،صفائی ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
راولپنڈی (خبر نگار)وفاقی وزیر کی ہدایت پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے راولپنڈی ڈویژن، نورالدین داوڑ نے ڈویژنل افسران کے ہمراہ راولپنڈی ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا۔۔۔
جہاں موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر راولپنڈی/اسلام آباد میں پبلک و پرائیویٹ ٹرانسپورٹ سروس کی بندش کے باعث مسافروں کے غیر معمولی رش کا جائزہ لیا گیا۔ مسافروں کی سہولت، ٹکٹنگ کے نظام، ویٹنگ ایریاز، صفائی ستھرائی اور سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا گیا۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے ۔