113 تعلیمی اداروں میں ہیڈز آف انسٹی ٹیوشنز کی تعیناتی مکمل

  113 تعلیمی اداروں میں ہیڈز آف انسٹی ٹیوشنز کی تعیناتی مکمل

51مرد اور 62خواتین شامل ،نیلور میں سب سے زیادہ 45 تعیناتیاں

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)وفاقی نظامتِ تعلیمات (ایف ڈی ای) نے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم اقدام اٹھاتے ہوئے نئے تعلیمی سیشن کے آغاز پر 113 تعلیمی اداروں میں ہیڈز آف انسٹی ٹیوشنز کی تعیناتی مکمل کر لی ہے تاکہ تعلیمی سال کا آغاز مؤثر، منظم اور متحرک انداز میں کیا جا سکے ۔یہ اقدام سیکرٹری تعلیم کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا، جبکہ ڈائریکٹر جنرل نے تمام چھ ایریا ایجوکیشن آفیسرز (AEOs) کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کی منظوری دی۔ مجموعی طور پر تعینات کیے گئے HOIs میں 51 مرد اور 62 خواتین شامل ہیں، سیکٹر کے لحاظ سے تقسیم کے مطابق نیلور میں سب سے زیادہ 45 تعیناتیاں کی گئیں، جبکہ بھارہ کہو میں 26 اور سہالہ میں 20 HOIs تعینات کیے گئے ۔ اسی طرح ترنول میں 10، اربن-I میں 8 اور اربن-II میں 4 تعیناتیاں عمل میں لائی گئیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں