جڑواں شہروں میں سرچ آپریشنز، 18 افغانوں سمیت 54 گرفتار
307گھرانوں،95دوکانیں،46ہوٹل،272مو ٹرسائیکلوں 96گاڑیوں کی چیکنگ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ۔ سرچ آپریشن کے دوران 743 افراد، 307 گھرانوں،95 دوکانیں،46ہوٹل،272مو ٹرسائیکلوں اور96 گاڑیوں کو چیک کیاگیا جبکہ تین افغان شہریوں سمیت 39مشکوک افراد اور 18موٹر سائیکلوں کوجانچ پڑتال کے لئے تھانہ جات منتقل کیاگیا۔ مزید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔ ادھر تھانہ رَتہ امرال پولیس کی چیکنگ کے دوران 15افغان باشندے گرفتار کر لئے ، گرفتار افراد میں مرد و خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،تمام افراد کو افغان ریپٹری ایشن سینٹر منتقل کر دیا گیا۔