موسم گرما شروع ہونے سے قبل ہی جڑواں شہروں میں پانی کی قلت

  موسم گرما شروع ہونے سے قبل ہی جڑواں شہروں میں پانی کی قلت

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے بھی شہری پریشان ،واٹر ٹینکر کے من مانے ریٹس

اسلام آباد(سید قیصر شاہ ) موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی بجلی کی اعلانیہ وغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے سلسلے اور پانی کے بحران نے جڑواں شہروں کے مکینوں کو ذہنی آذیت سے دوچار کر دیا ہے ، پانی کی قلت کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا، قلت آب کے پیش نظر اور واٹر سپلائی کا دوراینہ کم ہونے کے باعث پرائیویٹ واٹر ٹینکرز نے ازخود ریٹ بڑھا دیئے ، اور پانی کے ٹینکروں کی قیمت میں کئی گنا اضافہ کر دیا ۔ میڈیا ٹائون میں ہزار سے بڑھا کر 1500 جبکہ مختلف علاقوں میں 2000 سے بڑھا کر 3000 روپے کر دیا گیا ۔نصیر آباد اعوان ٹائون شمش کالونی گولڑہ موڑ ،پیر ودہائی موڑ جھنگی سیداں،ترنول جی 13 آئی چودہ آئی 13سمیت دیگر علاقوں میں پرائیویٹ واٹر ٹینکر 2500 سو سے 3000تک فراہم کیا جا رہا،معصوم بچے اور خواتین بھی برتن اٹھا یے پانی بھرنے پر مجبورہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں