اقبال کا فلسفہ خودی ،پیام اتحاد امت اور پیغام محبت مشعل راہ ،ساجد نقوی

 اقبال کا فلسفہ خودی ،پیام اتحاد امت  اور پیغام محبت مشعل راہ ،ساجد نقوی

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) قائد ملت جعفریہ پاکستان ساجد علی نقوی نے کہا ہے کی اقبال کا فلسفہ خودی، پیام اتحاد امت اور پیغام محبت رسول و آل رسول مشعل راہ ہیں، فلسفہ اقبال سے سبق لینے کی ضرورت ہے۔

امت مسلمہ کی زبوں حالی اور مغرب کی جانب سے یلغار نے مختلف تہذیبوں ثقافتوں اور معاشروں کو بھی تباہ کردیا۔ موجودہ صورت حال میں جب تک امت مسلمہ ایک نہیں ہوگی اس وقت تک اسلامی دنیا مختلف مسائل اور چیلنجز کا سامنا کرتی رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں