آئی جی کی کھلی کچہری ،درخواستوں پر فوری احکامات جاری

 آئی جی کی کھلی کچہری ،درخواستوں پر فوری احکامات جاری

شہریوں ،افسروں کے مسائل سنے ، سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ،ناصر رضوی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی نے سنٹرل پولیس آفس میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ شہریوں اور پولیس افسران کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔آئی جی نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا میرٹ پر اور فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے ۔ اگر کسی بھی شہری کو پولیس سے متعلق کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ کھلی کچہری میں آ سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے دروازے ہمیشہ شہریوں کے لیے کھلے ہیں۔ شہریوں کی شکایات پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ مقررہ ٹائم فریم کے اندر درخواستوں کو میرٹ پر حل کر کے رپورٹ سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائے ۔ انہوں نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے دفاتر میں مقررہ اوقات کی پابندی کریں اور شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں