ایکسائز افسر احمد شہباز وٹو ریٹائر ، الوداعی تقریب،زبردست خراج تحسین
تقریب میں ملازمین کی کثیر تعداد میں شرکت ،گلدستہ پیش کیا ،نیک خواہشات کا اظہار
راولپنڈی(دنیا رپورٹ )ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے آفیسر احمد شہباز وٹو اپنی طویل اور شاندار سرکاری خدمات مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہو گئے ۔ ان کے اعزاز میں دفتر کی جانب سے ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں ڈائریکٹر عمران اسلم، ڈپٹی ڈائریکٹر نازیہ جاوید انسپکٹر عقیل سمیت دفتر کے تمام سٹاف ممبران موجود تھے ۔ انسپکٹر ایکسائز صفدر جنگ نے شہباز وٹو کو گلدستہ پیش کیا اور ان کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔مقررین نے احمد شہباز وٹو کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دیانتداری اور محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی ملازمت کے دوران محکمہ کی بہتری اور عوامی خدمت میں نمایاں کردار ادا کیا۔ آخر میں ان کی آئندہ زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔