پی ٹی سی ایل گروپ کو پہلی سہ ماہی میں 3.1 ارب کا منافع حاصل

پی ٹی سی ایل گروپ کو پہلی سہ ماہی میں 3.1 ارب کا منافع حاصل

مجموعی آمدن میں سال بہ سال 58فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا ، ندیم خان کی پریس کانفرنس

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پی ٹی سی ایل نے گزشتہ ماہ مارچ کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کیا ہے جس میں پی ٹی سی ایل گروپ کی مجموعی آمدن میں سال بہ سال 58 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گروپ نے 3.1 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا ہے جو گزشتہ برس کے اسی عرصے میں ہونے والے 4 ارب روپے کے خسارے کے مقابلے میں کامیابی اور کاروباری بحالی کی عکاسی کرتا ہے۔ ان خیالات کااظہار پی ٹی سی ایل گروپ کے چیف ایگزیکٹو حاتم مطرف چیف فنانشل آفیسر ندیم خان نے پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ گروپ کی ترقی میں ٹیلی نار پاکستان کے مالی نتائج کی شمولیت نے کلیدی کردار ادا کیا ہے جس کے بعد پی ٹی سی ایل گروپ کے مجموعی آپریٹنگ منافع میں 564 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ یوبینک کی بحالی اور یوفون کی کارکردگی میں بہتری نے بھی اس مثبت نتیجے میں اہم حصہ ڈالا ہے ۔ انفرادی طور پر پی ٹی سی ایل کے وائر لائن شعبے کی آمدن میں 6.5 فیصد اضافہ ہوا جس کی بدولت کمپنی نے 4.6 ارب روپے کا آپریٹنگ منافع اور 0.9ارب روپے کا خالص منافع رپورٹ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں