کنٹرولر امتحانات کے دورے ،سکیورٹی انتظامات ،سہولیات کا جائزہ

 کنٹرولر امتحانات کے دورے ،سکیورٹی انتظامات ،سہولیات کا جائزہ

بوٹی مافیا کے خلاف مؤثر اور جامع حکمت عملی کے ذریعے قابو پایا جا چکا ہے ، کنٹرولر

 راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)کمشنر و چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی انجینئرعامرخٹک کی زیرِ سرپرستی امتحانی نظام کو میرٹ اور شفافیت کے مطابق چلانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں، جن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہزارہ روڈ، حسن ابدال، گورنمنٹ ایسو سی ایٹ کالج فار وویمن حسن ابدال، گورنمنٹ ایسو سی ایٹ کالج فار بوائز حسن ابدال کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور اٹک شہر میں قائم گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وویمن، گورنمنٹ پائلٹ ہائیر سیکنڈری سکول مارکنگ سینٹرز کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے امتحانی عمل، سکیورٹی انتظامات اور اُمیدواروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔مارکنگ سینٹر کے دورے کے دوران انہوں نے کاپیوں کی جانچ کے معیار کو چیک کیا اور واضح کیا کہ مارکنگ میں میرٹ اور شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بوٹی مافیا کے خلاف مؤثر اور جامع حکمت عملی کے ذریعے قابو پایا جا چکا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں