اقبال کی فکر آج بھی پاکستان کے مستقبل کیلئے رہنمائی کا مؤثر اور زندہ سرچشمہ ،اورنگزیب کھچی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)حکیم الامت علامہ محمد اقبال کی 88 ویں برسی کے موقع پر وفاقی وزیر برائے ثقافت و قومی ورثہ اورنگزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کی فکر آج بھی پاکستان کے مستقبل کے لیے رہنمائی کا مؤثر اور زندہ سرچشمہ ہے۔
اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ خودی، اخلاقی قوت، فکری آزادی اور مسلسل جدوجہد پر مبنی علامہ اقبال کا فلسفہ ہمارے نظامِ تعلیم کی اصلاح، نوجوان نسل کو بااختیار بنانے اور قومی ثقافتی ورثے کے فروغ کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کے نزدیک تعلیم محض روزگار حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں، بلکہ ذہنی، اخلاقی اور روحانی تربیت کا ایک ہمہ گیر عمل ہے۔