پبلک پرائیویٹ اتھارٹی ،حکومت پر مالی بوجھ کم،نجی شعبہ سرمایہ کاری کریگا ،پرویز اشرف

 پبلک پرائیویٹ اتھارٹی ،حکومت پر مالی بوجھ  کم،نجی شعبہ سرمایہ کاری کریگا ،پرویز اشرف

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سابق وزیر اعظم پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے پبلک پرائیویٹ اتھارٹی قائم کرنیکا خیر مقدم کیا اور کہا کہ وزیر اعظم کو مبارکباد، یہ اتھارٹی وقت کی ضرورت تھی۔

پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ بنیادی طور پر پاکستان پیپلز پارٹی کا برین چائلڈ ہے ۔ہماری جماعت شروع دن سے نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے حق میں ہے۔ اتھارٹی قائم ہونے سے حکومت پر مالی بوجھ کم اور نجی شعبے کو سرمایہ کاری کا موقع ملیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں