علامہ اقبال کی شاعری اور فلسفہ آج بھی قوموں کی رہنمائی کا ذریعہ،سیدال خان

 علامہ اقبال کی شاعری اور فلسفہ آج بھی  قوموں کی رہنمائی کا ذریعہ،سیدال خان

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان علامہ اقبال برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک عظیم فکری سرمایہ ہیں جن کی شاعری اور فلسفہ آج بھی قوموں کی رہنمائی کا ذریعہ ہے۔

علامہ اقبال نے اپنی فکر کے ذریعے غلامی کے اندھیروں میں امید کی شمع روشن کی اور مسلمانوں کو اپنی شناخت اور منزل کا شعور عطا کیا ، ان کی تعلیمات میں خودی، یقین اور عمل کا جو درس دیا گیا ہے وہ آج کے نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے ۔ نئی نسل کو اقبال کے پیغام کو سمجھ کر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں