چیئرمین سی ڈی اے کا گندھارا سٹیزن اینڈ ہیریٹیج کلب کا دورہ کام جلد مکمل کرنیکی ہدایت
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر سہیل اشرف نے گندھارا سٹیزن اینڈ ہیریٹیج کلب F-9پارک کا دورہ کیا مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔
گندھارا سٹیزن اینڈ ہیریٹیج کلب کی عمارت کی تزئین و آرائش کے کاموں پر چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کلب کو مکمل طور پر آپریشنل کرنے کی ہدایت کی۔