اسلام آباد : قربانی کے جانوروں کی 6 عارضی مویشی منڈیاں 349.5 ملین روپے میں نیلام
آئی بارہ کی منڈی 200.1 ملین،سنگجانی 62.5 ملین ، ضیاء مسجد 50ملین اور سلطانہ فائونڈیشن پر 25ملین روپے میں دی گئی جاپان روڈ پر 6.2ملین ، بہارہ کہو پر منڈی 6.1ملین روپے میں نیلام ،گزشتہ سال کی نسبت 120فیصد اضافہ ،104 پارٹیاں شریک
اسلام آباد (ماہتاب بشیر )اسلام آباد میں قربانی کے جانوروں کی 6 عارضی مویشی منڈیوں کو ریکارڈ 349.5 ملین روپے میں نیلام کر دیا گیا، قربانی کے جانوروں کی عارضی مویشی منڈیوں میں کیش لیس نظام کو یقینی بنایا جائیگا، اس عمل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا گیا ہے۔ سیکٹر I-12 کی عارضی مویشی منڈی 200.1ملین،سنگجانی میں عارضی مویشی منڈی 62.5ملین ، ضیاء مسجد کے مقام پر مویشی منڈی 50 ملین اور سلطانہ فائونڈیشن کے مقام پر منڈی 25 ملین، جاپان روڈ پر 6.2 ملین اور بہارہ کہو پر عارضی مویشی 6.1 ملین روپے میں نیلام عام ہوئی ، گزشتہ برس منعقد ہونے والی عارضی مویشی منڈیوں کے نیلامی کے مقابلے میں تقریباً 120 فیصد اضافہ ہوا۔ نیلامی کے عمل میں 104 بولی دہندگان نے شرکت کی۔ شہر میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کے قیام کی روک تھام کیلئے ڈی ایم اے کی متعلقہ ٹیمیں مختلف علاقوں میں مسلسل نگرانی کے عمل کو یقینی بنا رہی ہیں۔