پنجاب کے وزیر صحت کا بیان قابل مذمت مسترد کرتے ہیں، خلیق الرحمان
نوشہرہ (نمائندہ دنیا) صوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا میاں خلیق الرحمان نے سرکاری ہسپتالوں میں جعلی ادویات کی خریداری سے متعلق پنجاب کے وزیر صحت کے بیان کو سختی سے مسترد کر دیا۔۔۔
صوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا میاں خلیق الرحمان نے سرکاری ہسپتالوں میں جعلی ادویات کی خریداری سے متعلق پنجاب کے وزیر صحت کے بیان کو سختی سے مسترد کر دیا۔ بیان کو بے بنیاد اور سراسر جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بغیر تحقیق ایسے الزامات لگانا غیر ذمہ دارانہ اور قابلِ مذمت ہے۔