سہیل آفریدی کا وزیر اعظم بارے بیان غیر ذمہ دارانہ، عزادار کاظمی
اسلام آباد (آئی این پی) آزاد کشمیر حکومت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کے حوالے سے خطاب میں دیئے گئے۔۔۔
غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز بیان، خصوصاً ان کا راستہ روکنے، مسلط وزیراعظم، جیسے غیر ذمہ دارانہ ریمارکس کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر کے پولیٹیکل اسسٹنٹ عزادار حسین کاظمی نے کہا کہ سہیل آفریدی کا بیان نہ صرف سیاسی شائستگی اور آئینی اقدار کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے۔ بلکہ یہ آزاد کشمیر کے عوام کے واضح جمہوری مینڈیٹ پر براہِ راست حملہ ہے۔