سیکٹرز ایف 14اور ایف 15میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری

سیکٹرز ایف 14اور ایف 15میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری

سڑکوں کی تعمیر اور نالوں کی چینلائزیشن کا کام تیز،گریڈ سٹیشن کا مقام بھی طے

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد کے سیکٹرز ایف 14اور ایف 15میں تیزی سے ترقیاتی کام جاری ہیں، جہاں سڑکوں کی تعمیر اور نالوں کی چینلائزیشن کا کام بھرپور رفتار سے جاری ہے جبکہ گرڈ سٹیشن کا مقام بھی حتمی طور پر طے کر لیا گیا ہے۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ سیکٹر ایف 15میں بڑے پیمانے پر کام شروع ہو چکا ہے، جہاں اندرونی رابطہ سڑکوں اور نالوں کی چینلائزیشن پر مسلسل پیش رفت ہو رہی ہے۔

جو مجموعی انفراسٹرکچر منصوبے کا حصہ ہے۔ سیکٹر ایف 14میں بھی ترقیاتی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں۔ رسائی سڑکوں تعمیر کی جاچکی ہیں جبکہ بھاری مشینری سائٹ پر مسلسل کام کر رہی ہے۔ سیکٹر کے ایک بڑے حصے پر عملی کام کا آغاز ہو چکا ہے، اس منصوبے کا کل رقبہ تقریباً 10,875کنال پر مشتمل ہے، مجموعی منصوبہ بندی کے تحت گرڈ اسٹیشن کیلئے مقام بھی مختص کر لیا گیا ہے۔ 

  

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں