راولپنڈی:9ملزم گرفتار، ڈھائی کلو چرس، 30لٹر شراب برآمد
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 9افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے ڈھا ئی کلوگرام چرس، 30لٹر سے زائد شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔
کارروائیاں تھانہ صدر واہ، ریس کورس، سٹی، کلرسیداں، سول لائنز اور روات کے علاقوں میں کی گئیں۔ صدر واہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے 1کلو 300گرام چرس برآمد کی، ریس کورس پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے 1کلو 280گرام چرس برآمد کی۔