گرجا گھروں کی سکیورٹی سخت
راولپنڈی (اے پی پی) پولیس نے گزشتہ روز گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کیے۔ گرجا گھروں میں داخل ہونے والے افراد کو مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی گئی۔۔۔
پولیس نے گزشتہ روز گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کیے۔ گرجا گھروں میں داخل ہونے والے افراد کو مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی گئی۔ سی پی او نے ہدایت کی تھی کہ عبادت کیلئے آنے والے افراد کی سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور ان کے ساتھ خوش اخلاقی اور احترام کے ساتھ پیش آیا جائے۔