زیارت میں صنوبر کا ایشیا کا دوسرا سب سے بڑا جنگل

زیارت میں صنوبر کا ایشیا کا دوسرا سب سے بڑا جنگل

بعض درختوں کی عمر پانچ سے سات ہزار سال تک ہے ، محکمہ جنگلات جنگلات اورجنگلی حیات کو خطرات کا سامنا،اقدامات ناگزیر،ماہرین

اسلام آباد (اے پی پی)بلوچستان کے علاقہ زیارت میں صنوبر کا جنگل بر اعظم ایشیا کا دوسرا سب سے بڑا جنگل ہے ، صنوبر کے جنگلات ہزا روں سال پرانے درختوں پر مشتمل ہیں محکمہ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق زیارت کاجنگل ایک لاکھ 68 ہزار 880 ایکڑ رقبہ پر مشتمل ہے جو ایشیا کا دوسرا بڑا جنگل ہے اس جنگل میں بعض درختوں کی عمر پانچ سے سات ہزار سال تک ہے کیونکہ صنوبر کے درخت ایک سال کے عرصہ میں صرف چند سینٹی میٹر ہی بڑھتے ہیں ماہرین جنگلی حیات کے مطابق زیارت کا جنگل مختلف اقسام کے نایاب پرندوں ، جانوروں ، چکور ، خرگوش اور خصوصا ًمارخور سمیت دیگر جانوروں کا مسکن ہے جو علاقے کے ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق جنگلات اور جنگلی حیات کو مختلف خطرات کا سامنا ہے ،جس کے تدارک کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کی ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں