پولیس نے گمشدہ بچے کو تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دیا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے گمشدہ بچے کوقلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا۔
بچے کے والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا، تھانہ نیلور پولیس ٹیم کو اطلاع ملی کہ ایک بچہ لا پتا ہوگیا، پولیس نے تمام تکنیکی اورانسانی ذرائع کو بروئے کارلاتے ہوئے گمشدہ بچے کو قلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا۔