غلط پارکنگ سے منع کرنے پر ایم پی اے برہم ، ٹریفک وارڈن زخمی
واقعہ نیو مری میں ہوا، ،اہلکاروں کا احتجاج ،ڈی سی کی انصاف فراہمی کی یقین دہانی
مری(نمائندہ دنیا)ایم پی اے بلال یامین ستی اور ٹریفک وارڈن میں تلخ کلامی کے دوران ٹریفک وارڈن زخمی ۔ نیو مری بازار میں غلط پارکنگ کے خلاف کارروائی کے دوران بلال یامین ستی اور ٹریفک وارڈن محمد داؤد کے درمیان تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا، وارڈن کے مطابق موبائل فون چھین کر زمین پر پھینکنے اور ہاتھ اٹھانے سے انہیں چوٹ آئی اور ہونٹ زخمی ہو گیا، واقعہ کے بعد ٹریفک پولیس نے احتجاج کیا ، سی ٹی او عمران رزاق نے فوری طور پر نفری واپس بلا کر اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا ۔ ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے متاثرہ آفیسر سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا شفاف تحقیقات کے ذریعے ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔