اسلام آباد، ایس ایس پی آپریشنز کا گرجا گھروں، تبلیغی مرکز کا دورہ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے گزشتہ روز سینئر پولیس افسران کے ہمراہ تبلیغی مرکز اور مختلف چرچز کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ سکیورٹی کے تمام انتظامات کو مزید مؤثر اور مربوط بنایا جائے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے چوکس رہیں اور اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی اور فرض شناسی کے ساتھ ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی شرپسند کو امن و امان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔