ڈرائیونگ لائسنس کا عمل مکمل ڈیجیٹلائز، شہری استفادہ کریں

ڈرائیونگ لائسنس کا عمل مکمل ڈیجیٹلائز، شہری استفادہ کریں

شناختی کارڈ کے سوا کسی دستاویزکی ضرورت نہیں، سی ٹی او سرفراز ورک

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے ون ونڈو، مکمل طور پر پیپر لیس ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت کا آغاز کر دیا ہے جس میں میڈیکل تصدیق سے لے کر پورے عمل کو آسان بنایا گیا ہے۔ شہریوں کو اب صرف تیز رفتار، مؤثر اور پریشانی سے پاک خدمات کیلئے اپنا شناختی کارڈ پیش کرنے کی ضرورت ہے اسکے سوا کسی چیز کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا ون ونڈو سسٹم کا تعارف دارالحکومت میں عوامی خدمات کی فراہمی کو جدید بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ درخواست دہندگان کو اب صرف اپنا شناختی کارڈ لانا ہوگا جبکہ میڈیکل اور دیگر ضروریات کو بھی ون ونڈو، پیپر لیس سسٹم میں ضم کردیا گیا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں