وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی آج عالمی اکیڈمک فورم میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کرینگے

وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی  آج عالمی اکیڈمک فورم میں  بطور مہمانِ خصوصی شرکت کرینگے

اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی آج پیر کو کامسٹیک سیکرٹریٹ، اسلام آباد میں منعقد ہونے والے عالمی اکیڈمک فورم میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔

 فورم میں آسٹریلیا، انڈونیشیا، بنگلہ دیش، ملائشیا اور فلپائن سمیت دیگر ممالک کے تعلیمی نمائندگان، پاکستانی جامعات کے وائس چانسلرز، تعلیمی ماہرین شرکت کریں گے۔ چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن، پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر بھی موجود ہونگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں