نیشنل پریس کلب میں ممبران کے اعزاز میں خصوصی لنچ ،ڈنر کا اہتمام
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا عید الاضحی کے موقع پر اپنے ممبران اور اُن کی فیملیز کے اعزاز میں۔۔۔
دو روزہ خصوصی لنچ اور ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں سینکڑوں صحافیوں، میڈیا ورکرز اور اُن کے اہلِ خانہ نے بھرپور شرکت کی۔ عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے این پی سی میں روایتی عید کھانوں کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا جہاں شرکاء کی پرتکلف اور پُرخلوص میزبانی کی گئی۔تقریب کے دوران عبدالرزاق سیال، ڈاکٹر فرقان راؤ، عابد عباسی سمیت گورننگ باڈی کے اراکین نے خود ممبران اور اُن کی فیملیز کا استقبال کیا اور اُن کی میزبانی میں بھرپور حصہ لیا۔