رحیم آباد پائپ لائن سٹریٹ میں آگ لگنے سے نوجوان جھلس کر زخمی

رحیم آباد پائپ لائن سٹریٹ میں  آگ لگنے سے نوجوان جھلس کر زخمی

راولپنڈی (خبرنگار)راولپنڈی کے علاقے رحیم آباد پائپ لائن سٹریٹ میں آگ لگنے کے واقعے میں 26 سالہ نوجوان صابر جھلس کر زخمی ہو گیا۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی کے چہرے ، سینے ، کمر اور دونوں بازو متاثر ہوئے جبکہ جسم کا تقریباً 40 فیصد حصہ جھلس گیا۔ بعد ازاں زخمی کو مزید علاج کے لیے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں