گلگت بلتستان میں شہد کی مکھیوں کی افزائش کا تربیتی منصوبہ مکمل
اسلام آباد(نامہ نگار)ترک تعاون و رابطہ ایجنسی(ٹیکا) نے گلگت بلتستان میں پائیدار شہد کی مکھیوں کی افزائش کی تربیت اور۔۔
استعداد کار میں اضافے کے ذریعے خواتین کے روزگار کو بااختیار بنانے کے منصوبے کو کامیابی سے مکمل کر لیا ہے ۔ اس منصوبے کا مقصد خواتین کی معاشی خودمختاری کو فروغ دینا اور گلگت بلتستان میں پائیدار روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے ۔یہ پروگرام نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر(این اے آر سی ) کے ہنی بی ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور محکمہ زراعت گلگت بلتستان کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔ پروگرام کے تحت گلگت سے تعلق رکھنے والی 30 خواتین کو جدید شہد کی مکھیوں کی افزائش کے حوالے سے چار روزہ نظریاتی اور عملی تربیت فراہم کی گئی۔