راول پارک میں خصوصی لائٹس نصب
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی نے شہریوں کو بہتر، محفوظ اور خوشگوار تفریحی ماحول فراہم کرنے کے لیے۔۔
راول پارک میں خصوصی لائٹس نصب کر دی ہیں، جس کے بعد پارک رات کے اوقات میں جگمگا اٹھا ہے اور اس کی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی احمد حسن رانجھا کی ہدایات پر راول پارک میں جدید اور معیاری لائٹنگ سسٹم نصب کیا گیا ہے تاکہ شہری شام اور رات کے اوقات میں بھی محفوظ اور پرسکون ماحول میں سیر و تفریح سے لطف اندوز ہو سکیں۔