الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال کالاہور میں جدید ترین ہسپتال کی تعمیر کا آغاز

 الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال کالاہور میں  جدید ترین ہسپتال کی تعمیر کا آغاز

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) الشفا ٹرسٹ آئی ہاسپٹل نے لاہور میں ایشیاء کے جدید ترین ہسپتال کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔۔

 جو کروڑوں افراد کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرے گا۔صدر الشفا ٹرسٹ میجر جنرل (ر) رحمت خان نے اس منصوبے کو ٹرسٹ کے اس مشن میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جس کا مقصد آنکھوں کے معیاری علاج تک رسائی بڑھانا اور قابلِ بچاؤ اندھے پن کو کم کرنا ہے ۔ٹرسٹ نے تعمیر کا ٹھیکہ لاہور کی ایک فرم کو دیا ہے اور معاہدے کے تحت تاخیر کی حوصلہ شکنی کی شقوں کے ساتھ 13 ماہ کے اندر گرے اسٹرکچر کی تکمیل لازمی قرار دی گئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں