ڈپٹی کمشنر جہلم کا جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ ،جلد مکمل کرنیکی ہدایت
کھیوڑہ(نمائندہ دنیا ) ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے للہ پنڈ دادنخان روڈ پر جاری تعمیراتی کام کا دورہ کیا اور منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔۔۔
اس موقع پر ایکسین ہائی ویز نے منصوبے کے مختلف مراحل، جاری سرگرمیوں اور اب تک ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر جہلم نے سڑک کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا ۔اورجلد مکمل کرنیکی ہدایت کی ۔