عزاداروں کی حفاظت کیلئے ہرممکن اقدامات کرینگے،اے ڈی سی

عزاداروں کی حفاظت کیلئے ہرممکن اقدامات کرینگے،اے ڈی سی

مرکزی امام بارگاہوں،جلوس کے راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے کنٹرول روم سے منسلک

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)محرم الحرام کے پرامن اور منظم انعقاد کے لیے ضلعی انتظامیہ نے تمام تیاریاں مکمل کر لیں۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملیحہ سحر کی قیادت میں محرم الحرام کے جلوسوں کے لائسنس ہولڈرز کا جائزہ اجلاس ہوا۔ سکیورٹی، صفائی ستھرائی، اور لائسنس ہولڈرز کو دی جانے والی سہولیات سمیت تمام انتظامی امور کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ فول پروف سکیورٹی اور موثر نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے تمام مرکزی امام بارگاہوں اور جلوس کے روایتی راستوں پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے ساتھ باقاعدہ منسلک کر دیا گیا ہے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ عزاداروں کی حفاظت اور سہولت کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ انہوں نے لائسنس ہولڈرز پرزور دیا کہ وہ ضابطہ اخلاق کی پاسداری اور بھائی چارے کی فضا قائم رکھنے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں