قائداعظم یونیورسٹی ،انتظامی پالیسیوں کیخلاف طلبہ کا احتجاج

قائداعظم یونیورسٹی ،انتظامی پالیسیوں کیخلاف طلبہ کا احتجاج

مختلف سڑکوں کو پتھر اور رکاوٹیں ڈال کر بلاک کر دیا گیا ،تعلیمی سرگرمیاں معطل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) قائداعظم یونیورسٹی میں قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال کی مبینہ غلط پالیسیوں اور انتظامی فیصلوں کے خلاف طلباء و طالبات نے شدید احتجاج کا اعلان کر دیا ہے ۔ بد ھ کو طلباء نے کلاسز میں جانے سے مکمل طور پر بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ یونیورسٹی کی مختلف سڑکوں کو پتھروں اور رکاوٹیں ڈال کر بلاک کر دیا گیا ہے ، جس سے تعلیمی سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں اور انتظامیہ کے لیے مشکل صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔احتجاج کرنے والے طلباء و طالبات کا کہنا ہے کہ ایکٹنگ وی سی کی مدتِ عہدہ 19 مئی کو مکمل ہوچکی ہے ، لیکن اس کے باوجود وہ عہدے پر برقرار ہیں، جو کہ آئین اور یونیورسٹی کے قواعد و ضوابط کی صریح خلاف ورزی ہے ۔ طلبا نے مطالبات تسلیم نہ کیے جانے تک احتجاج اور کلاسز کے بائیکاٹ کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، انتظامیہ کو الٹی میٹم دیا گیا ہے کہ اگر ان کے مطالبے پورے نہ کیے گئے تو احتجاج کو مزید شدت دی جائے گی اور یونیورسٹی کے باہر بھی مظاہرے کیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں