ایچ ای سی ،نیشنل سکلز کمپیٹنسی ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان

ایچ ای سی ،نیشنل سکلز کمپیٹنسی ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان

ویب ڈویلپمنٹ کے بنیادی تصورات میں 54.1فیصد طلباء نے کامیابی حاصل کی

اسلام آباد(ماہتاب بشیر) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں آئی ٹی اور کمپیوٹر سائنس کے طلباء کی مہارتوں کا قومی سطح پر جائزہ لیا گیا ہے ۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے \"نیشنل سکلز کمپیٹنسی ٹیسٹ 2026\" میں 188 یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے 33 ہزار سے زائد طلباء نے شرکت کی، 40 ہزار سے زیادہ طلباء نے اس ٹیسٹ کے لیے رجسٹریشن کرائی تھی۔ یہ ٹیسٹ 4 اور 5 اپریل کو ملک بھر میں بیک وقت منعقد کیا گیا اور اس کے نتائج پاکستان کی آئی ٹی تعلیم کی موجودہ صورتحال کا پہلا جامع اور قومی بینچ مارک فراہم کرتے ہیں۔اس قومی سطح کے جائزے کا مقصد یہ جاننا تھا کہ پاکستان کے آئی ٹی طلباء کمپیوٹر سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اہم شعبوں میں کس سطح کی مہارت رکھتے ہیں اور کن شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے ۔ ٹیسٹ کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ طلباء نے کچھ شعبوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ متعدد اہم شعبوں میں انہیں نمایاں بہتری کی ضرورت ہے ۔ٹیسٹ کے نتائج کے مطابق سب سے زیادہ مہارت کا اظہار طلباء نے ویب ڈویلپمنٹ کے بنیادی تصورات میں کیا جہاں 54.1 فیصد طلباء نے کامیابی حاصل کی۔ اس کے بعد مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور مشین لرننگ کا نمبر آتا ہے جس میں 50.8 فیصد طلباء کامیاب رہے ۔ سافٹ ویئر انجینئرنگ میں 50.1 فیصد، مسئلہ حل کرنے اور تجزیاتی مہارتوں میں 49.1 فیصد، اور پروگرامنگ میں 47.8 فیصد طلباء نے کامیابی حاصل کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں