اسلام آباد ،21اشتہاریوں سمیت 31جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد ،21اشتہاریوں سمیت 31جرائم پیشہ افراد گرفتار

ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ، مقدمات درج

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 21مجرم اشتہاری سمیت 31جرائم پیشہ افراد گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے ۔ اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس تھانہ سیکرٹریٹ، تھانہ کراچی کمپنی،تھانہ شالیمار، تھانہ ترنول، تھانہ کھنہ، تھانہ کرپا، تھانہ سہالہ، تھانہ ہمک، تھانہ لوہی بھیر، تھانہ شہزاد ٹاون اور تھانہ بنی گالہ پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے گرام 625آئس، 10 بوتل شراب،ایک رائفل اور مختلف بور کے چھ عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے گئے ، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 21مجرم کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں