بنگلہ دیشی ماہرین تعلیم کے وفد کا کامسیٹس یونیورسٹی کا دورہ

بنگلہ دیشی ماہرین تعلیم کے وفد کا کامسیٹس یونیورسٹی کا دورہ

ریکٹر اور دیگر نے استقبال کیا ،تعلیمی شعبہ میں تعاون بڑھانے کا عزم

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد نے اسلام آباد کیمپس کادورہ کرنے والے بنگلہ دیش کی معروف سرکاری و نجی یونیورسٹیوں کے 16پروفیسرز اور سینئر ماہرینِ تعلیم پر مشتمل وفد کاخیرمقدم کیا۔ دورے کاانعقاد پاکستان-بنگلہ دیش نالج کوریڈور اقدام کے تحت کیا گیا، دونوں برادراسلامی ممالک کے درمیان عوامی سطح پر روابط کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد کے تحت اس دورے کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی مکمل معاونت حاصل ہے ۔ وفد میں ایشین یونیورسٹی آف بنگلہ دیش کے وائس چانسلر و سی ای او، جہانگیرنگر یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر (اکیڈمک) کے ساتھ یونیورسٹی آف ڈھاکہ، یونیورسٹی آف چٹاگانگ، نارتھ ساؤتھ یونیورسٹی، شاہ جلال یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،یونیورسٹی آف راجشاہی، BRACیونیورسٹی اور ساؤتھ ایسٹ یونیورسٹی بنگلہ دیش سمیت مختلف یونیورسٹیوں کے ڈینز، سینئر پروفیسرز اور اکیڈمک ایڈمنسٹریٹرز بھی شامل تھے ۔ کامسیٹس یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر نے اعلیٰ یونیورسٹی حکام اور مختلف شعبہ جات کے سربراہان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مس منیبہ ناصر، ہیڈ انٹرنیشنل آفس نے ادارے کا تفصیلی تعارف پیش کرتے ہوئے وفد کویونیورسٹی کیمتعددجدید ڈیجیٹل گورننس نظاموں اور دیگر اہم اقدامات سے آگاہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں