9اور10محرم الحرام کے دوران اسلام آباد میں بہترین ٹریفک انتظامات
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 9اور10محرم الحرام کے دوران بہترین ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا ۔۔۔
،اس سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان جاری کیا تھا،پلان کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس کے 500سے زائد افسران و جوان شہر کے مختلف اہم شاہراہوں اور دیگر مقامات پر اپنے فرائض موثرانداز میں سرانجام دیتے رہے۔ ، مجالس اور جلوسوں کے دوران ٹریفک کی روانی کو بھی بہتر انداز میں برقراررکھا گیا تاکہ دوران سفر شہریوں کو کسی بھی قسم کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔