35سالہ خاتون کی خودکشی، 2بچیوں کی حالت تشویشناک

35سالہ خاتون کی خودکشی، 2بچیوں کی حالت تشویشناک

واقعہ سرکلر روڈ وارث خان میں پیش آیا ،خاتون نے گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کیا

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) سرکلر روڈ  وار ث خان کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک 35 سالہ خاتون مبینہ طور پر خودکشی کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئی، جبکہ 2 بچیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی 3 گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔ خاتون نے مبینہ طور پر گولیاں کھائی تھیں، جس سے خاتون موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی، جبکہ اس کے ساتھ موجود 15 سالہ ایمان فاطمہ اور 8 سالہ حمد شہزادی کو زندہ حالت میں طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔ ابتدائی اطلاعات کی روشنی میں مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی واقعے کی نوعیت سے متعلق حتمی مؤقف سامنے آئے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں