راہزنی، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث منظم گینگ کے 6ملزم گرفتار
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس تھانہ شہزاد ٹائون پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کے زور پر راہزنی، شاپ رابری اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث منظم گینگ کے 6 ارکان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت ریحان، اللہ دتہ، حسنین ، اکبر ، عدیل اور علی کے ناموں سے ہوئی ہے ،پولیس ٹیم نے ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے 10 مسروقہ موٹر سائیکل، قیمتی موبائل فونز، نقدی، وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل، اسلحہ معہ ایمونیشن اور مختلف مقدمات کا مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا ۔