مزدوروں کی صحت، تحفظ اور فلاح کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ،اے ڈی سی جی اٹک

 مزدوروں کی صحت، تحفظ اور فلاح کو ہر صورت  یقینی بنایا جائے ،اے ڈی سی جی اٹک

اٹک (اے پی پی) چائلڈ لیبر اور بانڈڈ لیبر کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ لیبر اینڈ ہیومن ریسورس بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک انیل سعید نے ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ ضلعی ویجیلنس کمیٹی (ڈی وی سی ) کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ورکرز کی صحت، حفاظت (ہیلتھ اینڈ سیفٹی ) اور دیگر لیبر قوانین پر مثر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ انسپکشنز جاری ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں