پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر کا دورہ سکردو ،ملاقاتیں

پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن کے  صدر کا دورہ سکردو ،ملاقاتیں

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر ابرار حسین نے سکردو کا دورہ کیا۔

 ممتاز ماہرینِ تعلیم، تعلیمی منتظمین اور سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں پاکستان میں نجی شعبہ تعلیم کے کردار، معیاری تعلیم کے فروغ، اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت اور دور دراز علاقوں میں تعلیمی سہولیات کی بہتری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گلگت بلتستان میں نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل، جدید تعلیمی تقاضوں اور طلبہ کے لیے معیاری تعلیمی ماحول کی فراہمی پر گفتگو کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں