آئی جی خیبر پختونخوا کا مردان کا دورہ متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا

آئی جی خیبر پختونخوا کا مردان کا دورہ  متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا

مردان(نمائندہ دنیا)انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے مردان کا دورہ کیا، پولیس لائن، ڈی پی او آفس اور تھانہ صدر میں مکمل کیے گئے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔

آر پی او قاسم علی ، ڈی پی او مسعود احمد اور ضلعی پولیس کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے ۔آئی جی نے تھانہ صدر میں جدید سہولیات سے آراستہ پولیس سہولت مرکز مردان کا باقاعدہ افتتاح کیا، جہاں شہریوں کو مختلف پولیس خدمات ایک ہی چھت تلے جدید، شفاف اور تیز رفتار نظام کے تحت فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے سہولت مرکز کے مختلف کائونٹرز کا معائنہ کیا اور عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار، سہولت اور نظام کا جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں