ویزا فراڈ کے ملزم سے 20لاکھ روپے برآمد ، شکایت کنندہ کے حوالے

 ویزا فراڈ کے ملزم سے 20لاکھ روپے  برآمد ، شکایت کنندہ کے حوالے

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )کے اسلام آباد زون نے ویزا فراڈ کے ایک مقدمے میں ملوث ملزم سے 20 لاکھ روپے نقد برآمد کرکے قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد مکمل رقم شکایت کنندہ کے حوالے کر دی۔

اتوار کو سرکاری اہلکار نے بتایا کہ یہ رقم ویزا فراڈ کے مقدمے کی تفتیش کے دوران برآمد کی گئی جسے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد متاثرہ شکایت کنندہ کو واپس کر دی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں