آئیسکو کی تاریخی کامیابی، تمام شعبوں میں نمایاں کارکردگی

آئیسکو کی تاریخی کامیابی، تمام شعبوں میں نمایاں کارکردگی

لائن لاسز 7.60فیصد ، 6ارب 50کروڑ روپے کا اضافی ریونیو جمع،آئیسکو چیف

 اسلام آباد (دنیا رپورٹ ) آئیسکو نے مالی سال 2025-26 کے دوران شاندار انتظامی، تکنیکی اور مالی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اپنی برتری ایک مرتبہ پھر ثابت کر دی۔ لائن لاسز میں نمایاں کمی، ریکوری میں ریکارڈ بہتری، ریونیو میں غیر معمولی اضافہ، بجلی چوری کے خلاف مؤثر کارروائیوں، سسٹم اپ گریڈیشن اور صارفین کو معیاری خدمات کی فراہمی کے باعث ایک کامیاب اور مثالی ادارے کے طور پر اپنی شناخت مزید مضبوط کی۔چیف ایگزیکٹو آئیسکو انجینئر خالد محمود نے بتایا کہ آئیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کے لیے 8.40 فیصد لائن لاسز کا ہدف مقرر کیا تھا۔

تاہم کمپنی کی آپریشن، کنسٹرکشن، جی ایس او، جی ایس سی اور کمرشل فارمیشنز نے بہترین منصوبہ بندی، مؤثر نگرانی اور انتھک محنت کے ذریعے لائن لاسز کو کم کرکے 7.60 فیصد تک محدود کر دیا، جو ایک غیر معمولی کامیابی اور ادارے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے ،درست اور بروقت بلنگ، بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن، نئے گرڈ اسٹیشنز کی تعمیر، اوورلوڈ فیڈرز اور ٹرانسفارمرز کی اپ گریڈیشن، مؤثر مینٹیننس اور جدید نظامِ تقسیم کے باعث آئیسکو نے گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 6 ارب 50 کروڑ روپے کا اضافی ریونیو حاصل کیا، جو قومی خزانے میں جمع کروایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف آئیسکو بلکہ قومی معیشت کے لیے بھی ایک اہم سنگ میل ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں