سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا سیف سٹیز راولپنڈی کا دورہ
راولپنڈی(این این آئی)سی پی او راولپنڈی ڈی آئی جی حسن مشتاق سکھیرا نے سیف سٹیز راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں ایس ایس پی سیف سٹیز آمنہ بیگ نے انہیں سکیورٹی اور نگرانی کے نظام پر تفصیلی بریفنگ دی۔۔۔
انہیں بتایا گیا کہ راولپنڈی میں سیف سٹیز کے 2000 سے زائد کیمرے چوبیس گھنٹے فعال ہیں اور شہر کی مختلف اہم شاہراہوں اور مقامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔سی پی او نے افسران کو ہدایت کی کہ سیف سٹیز کی سہولیات سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کیا جائے ۔