کرپٹ وڈیرہ شاہی نظام اور افسر شاہی کی سازشیں ناکام ہوگئیں،ایم کیوایم

کرپٹ وڈیرہ شاہی نظام اور افسر شاہی کی سازشیں ناکام ہوگئیں،ایم کیوایم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے سندھ انفارمیشن کمیشن کی جانب سے گل پلازہ فائر کیس میں جاری کردہ حالیہ عبوری حکم نامے پر سندھ کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 سندھ حکومت کے کرپٹ وڈیرہ شاہی نظام اور صوبائی محکموں اور افسر شاہی کی درپردہ سازشیں بری طرح ناکام ہو گئیں، ترجمان نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے معروف قانون دان ایڈووکیٹ محمد طارق منصور کی دائر کردہ شکایت پر سندھ انفارمیشن کمیشن کا عبوری فیصلہ صوبائی حکومت کے کردار پر سوالیہ نشان ہے جس نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ کراچی کے معصوم شہریوں کی جانیں لینے والے سانحے کی حقائق پر مبنی عدالتی کمیشن کی رپورٹ کو دانستہ طور پر غائب اور اوجھل رکھا جا رہا ہے ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی اس مجرمانہ غفلت اور رپورٹ کو چھپانے کے بھیانک اثرات اس وقت سامنے آئے جب تھانہ نبی بخش میں درج مقدمہ کا پولیس چالان صرف اس لیے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت سے واپس ہو گیا کیونکہ تفتیشی افسر کے پاس گل پلازہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ ہی موجود نہیں تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں