اوگی ،سرکاری جنگلاتی اراضی پر تعمیرات کرنے والے 12افراد گرفتار
اوگی (نمائندہ دنیا )اوگی کے علاقے ریزیوم فاریسٹ میں سرکاری جنگلاتی اراضی پر غیر قانونی سڑک کی تعمیر اور تجاوزات کے خلاف محکمہ جنگلات نے کارروائی کرتے ہوئے 12 افراد کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان کے خلاف خیبرپختونخوا فاریسٹ آرڈیننس 2002 کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے انہیں عدالتی کارروائی کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات کو اطلاع ملی تھی کہ ریزیوم فاریسٹ کی سرکاری اراضی پر بعض افراد غیر قانونی طور پر سڑک تعمیر کر رہے ہیں۔