منشیات سپلائر کو 9 سال قید ، 80 ہزار جرمانہ
راولپنڈی(اے پی پی)راولپنڈی پولیس کی موثر تفتیش اور مقدمے کی کامیاب پیروی کے نتیجے میں معزز عدالت نے منشیات سپلائر ایاز کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
منگل کو پولیس ترجمان کے مطابق مجرم ایاز کو تھانہ نصیر آباد پولیس نے اپریل 2026 میں ایک کلو 480 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا۔