بیسک ایجوکیشن اینڈ کمیونٹی سکولز کے زیر اہتمام اساتذہ تربیتی پروگرام شروع
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل بیسک ایجوکیشن اینڈ کمیونٹی سکولز (بی ای سی ایس) حمید خان نیازی نے گلگت بلتستان میں پہلی مرتبہ تحصیل سطح پر کنٹینیوس پروفیشنل ڈیولپمنٹ (سی پی ڈی) اساتذہ تربیتی پروگرام کا افتتاح کر دیا۔
جس کا مقصد دور دراز علاقوں میں تدریسی معیار کو بہتر بنانا اور اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے ۔تین مراحل پر مشتمل تربیتی پروگرام 7 جولائی سے 23 جولائی تک جاری رہے گا۔ جس کے تحت گلگت بلتستان بھر کے 24 تربیتی مراکز میں 776 اساتذہ کو تین روزہ سی پی ڈی تربیت فراہم کی جائے گی۔ تاکہ انہیں جدید تدریسی طریقوں، کلاس روم مینجمنٹ اور طلبہ کی مؤثر رہنمائی سے متعلق مہارتیں سکھائی جا سکیں۔